10 اگست، 2024، 8:30 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85564236
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ میں صیہونی فوج پر فلسطینی مزاحمت کی کاری ضرب

تہران - ارنا - فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے اعلان کیا ہے کہ انھوں نے غزہ پٹی کے مختلف علاقوں میں صیہونی فوجیوں کے خلاف کئی کامیاب آپریشن کیے ہیں اور متعدد صیہونی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

شہید عمر القاسم  بریگيڈ نے اعلان کیا  ہے کہ ہم نے رفح کراسنگ کے  پاس ں دشمن کے ٹھکانوں کو بھاری مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا جس سے دشمن کے فوجیوں کو کافی جانی نقصان ہوا ہے۔

 اس گرو نے  اسی طرح  غزہ پٹی کے وسط میں واقع "البریج" کیمپ کے مشرق میں صیہونی فوجیوں کے ٹھکانے پر  بھاری مارٹر گولوں  سے نشانہ بنانے کی بھی اطلاع دی ہے۔

الاقصی شہداء بٹالین نے بھی اطلاع دی ہے کہ ہمارے  مجاہدوں  نے رفح شہر کے جنوب میں یبنا کیمپ کے مرکز میں دشمن کے مراکز، ٹھکانوں اور گاڑیوں کو 60 کیلیبر مارٹر گولوں  سے نشانہ بنایا اور انہیں تباہ کر دیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .